پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا

Sep 27, 2023 | 18:32 PM

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا کھلاڑیوں کو چار کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 25 کھلاڑیوں کوچار کیٹیگریز میں یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔ اے کیٹیگری تین کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔بی کیٹیگری میں فخر زمان ، حارث روف ،امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان شامل ہیں۔ہر بارہ ماہ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کیٹگری اے کی سیلری میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ٹیسٹ کی میچ فیس میں پچاس، ون ڈے میں 25 جبکہ ٹی ٹونٹی کی میچ فیس میں ساڑھے بارہ فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں