سی ڈی اے کااسلام آباد میں سمارٹ پارکس بنانے کا فیصلہ

Sep 27, 2023 | 18:22 PM

ایک نیوز :سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ پارکس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ پارکس میں شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی ،سمارٹ پارکس کے انٹری پوائنٹس پر ڈیجیٹل اسیکنرز لگائے جائیں گے ،شہریوں کو شناختی کارڈز اسیکن کرکے پارک کے اندر جانے کی اجازت ہوگی،سمارٹ پارکس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جائیں گے ،پہلے مرحلے میں اسلام  آباد کے بڑے پارکس کو سمارٹ پارکس میں تبدیل کیا جائیگا۔

ممبر ٹیکنالوجی نعمان خالد نے سی ڈی اے بورڈ کو سمارٹ پارکس سے متعلق بریف کیا۔سی ڈی اے نے سمارٹ پارکس کے قیام کیلئے جامعات سے اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،سمارٹ پارکس میں سمارٹ بینچز، ایئر کوالٹی سنسرز، سولر لائٹس لگائی جائیں گی،جامعات کی اسٹڈی کے بعد بڑی کمپنیوں کیساتھ بات چیت شروع کی جائے گی۔

 سی ڈی اے حکام کے مطابق سمارٹ پارکس کے قیام کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،سمارٹ پارکس کے قیام سے پارکوں میں جرائم کی شرح کم کی جاسکے گی، پارک میں آنے جانیوالے والے شہریوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے میں آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں