ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نےسانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست میں2 اکتوبر کوچیف سیکرٹری پنجاب کوطلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل پیش ہوئے۔
جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو اس کی کوئی وجہ تو بتانی پڑے گی جوڈیشل کمیشن بنانا یا نہ بنایا حکومت کا کام ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، بہت سے لوگ گرفتار ہوئے ہیں جب یہ سانحہ ہوا، ہم نے اگلے دن ہی کمیٹی بنا دی تھی ہم نے حکومت کو وہ رپورٹ بھیج دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے2 اکتوبر کو چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا۔