جناح ہاؤس حملہ کیس،11ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

Sep 27, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے  طیبہ امبرین سمیت جناح ہاؤس کیس کے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

  انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر سرمد اور محمد اقبال کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ۔

طیبہ امبرین راجہ ,قاسم علی,شیخ تخلیق ،اسامہ عارف,محمد اشفاق  ,رانا غضنفر ، شہرام مبارک , بابر حسین انجم ,قربان علی,محمد مقبول  اور طارق مسیح  کی درخواست ضمانت خارج کی گئی ۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے ،ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں