ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے طیبہ امبرین سمیت جناح ہاؤس کیس کے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر سرمد اور محمد اقبال کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ۔
طیبہ امبرین راجہ ,قاسم علی,شیخ تخلیق ،اسامہ عارف,محمد اشفاق ,رانا غضنفر ، شہرام مبارک , بابر حسین انجم ,قربان علی,محمد مقبول اور طارق مسیح کی درخواست ضمانت خارج کی گئی ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے ،ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔