ایک نیوز :موجودہ مالی سال جولائی تا اگست بیرونی قرضوں اور فنڈنگ سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ،اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی ذرائع سے پہلے 2 ماہ میں 5 ارب 31 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈنگ حاصل ہوئی تھی،اگست 2023 میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر بیرونی فنڈنگ ملی،یہ فنڈز آئی ایم ایف سے ملنے والے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے علاوہ ہیں، سعودی عرب سے 2 ارب اور چین کی ایرو ٹیکنالوجی کارپوریشن سے 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملے، مختلف ملکوں سے باہمی قرض کے طور پر 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے،عالمی اداروں سے 33 کروڑ 60 لاکھ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ملے۔
رپورٹ کے مطابق اا سال بجٹ میں 17 ارب 62 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ملنے کا تخمینہ ہے۔ پہلے دو ماہ میں سعودی عرب سے سیف ڈپازٹس کی مد میں 2 ارب ڈالر ملے، 20 کروڑ ڈالر کا تیل بھی ادھار کی بنیاد پر ملا۔رواں مالی سال کے دوران یو اے ای سے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملے، عالمی بینک سے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔اسلامی ترقیاتی بینک سے 87 کروڑ اور اے ڈی بی سے 39 کروڑ ڈالر قرض ملا۔