پاکستان، آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بےنقاب

پاکستان، آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بےنقاب
کیپشن: پاکستان، آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بےنقاب

ایک نیوز:پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا،مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں شب و روز مصروف ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا حکومتی سطح پر کسی بھی دہشتگردی کے واقعے کا الزام منٹوں میں بغیر کسی ثبوت، تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پرڈال دیتا ہے،پاکستان  اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی  پربھارتی میڈیا پاکستان کو فوری  موردِالزام ٹھہراتا رہا ہے،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ اپنی ہی کی ہوئی دہشتگردانہ کارروائیوں کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے سر تھوپ دو۔

بھارتی میڈیانے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا توکبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا،اس بار بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام  بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا،بھارت کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل پر بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق  پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے،بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں، ہمسایوں کے خلاف جعلی نیٹ ورک کا ڈھٹائی سے استعمال، خطے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بد ترین خطرہ ہے۔

 بھارت کی مودی سرکار کے ہاتھوں دنیا   بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے، مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے،  رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے،ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد بھارت کا پاکستانی ایجنسی پر الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔