میکسیکو:پارک میں پکنک منارہے خاندان کے درمیان بھوکے بھالو کی انٹری

میکسیکو:پارک میں پکنک منارہے خاندان کے درمیان بھوکے بھالو کی انٹری
کیپشن: MEXICO: A family having a picnic in a park enters the midst of a hungry baby

ایک نیوز: کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ کہیں فیملی کے ساتھ پکنک منارہے ہوں اور وہاں کوئی جنگلی جانور آجائے۔ تو سوچیں آپ کو اپنے اور اپنی پیاروں کے تحفظ کی کتنی فکر لاحق ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ میکسیکو میں پیش آیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکسیکو کے ایک پارک میں خاندان سکون سے پکنک منا رہا تھا کہ اچانک ایک بھوکے بھالو کی انٹری نے انہیں خوف زدہ کر دیا۔ 

یہی نہیں بھالو نے ٹیبل پر رکھا کھانا بھی کھایا اور پھر وہاں سے چلا گیا۔ اس دوران پکنک منانے والے افراد سہمے ہوئے بیٹھے رہے تاکہ بھالو انہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-27/news-1695810792-3798.mp4