ایک نیوز:لاہور کی سیشن کورٹ نے جعلی انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعات میں ملوث 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں 9 اکتوبر تک منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جعلی انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعات میں سیشن کورٹ لاہور نے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں 9 اکتوبر تک منظور کرلی۔ملزمہ عالیہ گوہیر ، علی گوہیر اور عاصم عمر کی عبوری ضمانتیں منظور ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نزیر بٹ نے ضمانتیں منظور کیں۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی میں ملوث ہیں،انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔