ایک نیوز: لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی سوشل میڈیا پر چل رہی موت کی خبر پر ان کے انتہائی قریبی دوست سے ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق مشانی کو لیجنڈری گلوکار کا انتہائی قریبی دوست جانا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی سوشل میڈیا پر موت کی خبر جھوٹ ہے۔
طارق مشانی کا مزید کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی لندن میں اپنے گھر بخیریت موجود ہیں، عوام جھوٹے پروپیگنڈہ پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا خوف کریں اپنے قومی ہیروز کے ساتھ ایسا پروپیگنڈہ غیر اخلاقی حرکت ہے۔