ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔
سابقہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،شہریار آفریدی،شوکت یوسفزئی ودیگر نے تفصیلات جمع کرادی۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ وکیل بیرسٹر علی گوہر حماد اظہراور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائی،اراکین کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات آج جمع کرادی جائیں گی۔وکیل بیرسٹر علی گوہر آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کو 3 روز میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔