ایک نیوز: ملک بھر میں آشوب چشم کی بڑھتی وباء کے باعث نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں آج سے 4روز کیلئے تعطیلات کااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے اسکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی شکایت کی۔
نگراں وزاعلیٰ نے دورے میں آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔
حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرتے ہوئےصوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔میٹرک کلاسز تک تمام بچوں کو آج چھٹی ہوگی،پیر کے روز سے آشوب چشم کے بچوں کو مرکزی دروازہ پر ٹیچر خود چیک کرینگے،آشوب چشم کے مریض بچوں کو سکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔