سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھائی انتقال کرگئے

Sep 27, 2023 | 13:16 PM

ایک نیوز: سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری سرور کے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری سرور کے بھائی چودھری محمد رمضان پرویز پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 121 کے امیدوار بھی تھے۔ جو کہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔ 

ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے چک نمبر 191 گ ب مخدومہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں