ایک نیوز:سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ کےمقدمے میں اہم پیشرفت،پولیس نے منشاءبم کیخلاف مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کےمقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس نے منشاء بم کیخلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں،پولیس نے ملزم منشاء بم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں منشاء بم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
قبضہ گروپ منشاء بم اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہے۔ملزم منشاء بم جوہر ٹاون کا مشہور زمانہ قبضہ گروپ ہے۔ ایف آئی آر موقف ایل ڈی اے اسٹیٹ افسر رائے شاہ جہاں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ایل ڈی اے ٹیم پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے منشاء بم اور دیگر نے حملہ کیا۔ملزمان نے ایل ڈی اے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔