فلائنگ سکولوں کیلئے بری خبر: لائسنسنگ فیس میں دوگنا اضافہ

فلائنگ سکولوں کیلئے بری خبر: لائسنسنگ فیس میں دوگنا اضافہ
کیپشن: Bad news for flying schools: Licensing fees doubled

ایک نیوز: فلائنگ سکولوں کے لیے بری خبر آگئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائنگ سکولوں کی لائسنسنگ فیس میں دوگنا اضافہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلائنگ سکول کیٹگری 2 کے لائسنس کی فیس 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح فلائنگ سکول کیٹیگری 1 کی فیس 25 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کر دی گئی۔ 

واضح رہے کہ کیٹگری ون فلائنگ سکول پرائیویٹ پائلٹ لائسنس فراہم کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہے جبکہ کیٹگری ٹو فلائنگ سکول کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہے۔ 

اس وقت تمام فلائنگ سکول قومی ہوا بازی پالیسی 2019 کے تحت کام کر رہے تھے۔ تاہم اب قومی ہوابازی پالیسی 2023 کے بعد تمام فیس اور پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ 

اب تمام نئے لائسنس لینے والے فلائنگ سکول نئی فیس جمع کروا کے لائسنس حاصل کریں گے۔ 

موجودہ ایئر سروس آپریٹر کو پالیسی کے لاگو ہونے کے دو سال کے اندر لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی۔ فلائنگ سکول آپریٹر پاکستان سول ایوی ایشن کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائیں گے۔