احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئےمقرر

Sep 27, 2023 | 12:34 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: احتساب عدالت نے شاہد خاقان کامقدمہ سماعت کیلئےمقررکردیااور سابق وزیراعظم سمیت ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سندھ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 28 ریفرنسز نیب کورٹ کراچی کو بھجوا دیے ہیں۔کیسز واپس ملنے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا مقدمہ چوبیس اکتوبرکو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24اکتوبرکودوبارہ سماعت ہوگی، جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رکی تھی وہیں سے دوبارہ سماعت شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ نیب حکام نے پہلے یہ مقدمات عدالت میں بھیجے تھے لیکن عدالت نے واپس کر دئیے تھے۔

مزیدخبریں