مساج سنٹرز میں مبینہ جسم فروشی: مکروہ دھندہ کررہے افراد کیخلاف خواجہ سرا میدان میں آگئے

Sep 27, 2023 | 12:30 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: مساج سنٹرز کی آڑ میں مبینہ جسم فروشی کا دھندہ چلا رہے افراد کیخلاف خواجہ سرا میدان میں آگئے۔ مساج سنٹر پر دھاوا بول کر فحش حرکات میں ملوث افراد کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر پولیس کی قحبہ خانوں اور مساج سینٹروں کے خلاف کارروائی کے اصل حقائق سامنے آگئے۔ خواجہ سراؤں نے صدر پولیس کو بارہا نشاندہی کی کہ ان کے علاقوں میں قحبہ خانے اور مساج سینٹروں پر جسم فروشی ہو رہی ہے۔ تاہم نشاندھی کے باوجود صدر پولیس نے کارروائی نہ کی۔ جس پر مجبور ہوکر خواجہ سراٶں نے فحش دھندے میں ملوّث افراد کے خلاف کاررواٸی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ 

متعلقہ تھانے کی پولیس کی مسلسل چشم پوشی کے بعد خواجہ سراٶں نے فحش دھندے کو خود ختم کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں مساج سنٹر پر خواجہ سراٶں نے دھاوا بول دیا۔ 

خواجہ سراٶں نے چھاپہ مار کر مساج سنٹر کی آڑ میں فحش حرکات میں ملّوث مردوخواتین کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا۔ خواجہ سراٶں نے تھانہ صدر سیالکوث کے باہر بیریئر لگاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج بھی کیا۔ 

اس دوران روڈ بلاک کرنے سے منع کرنیوالے کارسواروں پر خواجہ سراٶں نے تشدد بھی کیا۔

مزیدخبریں