بغاوت پراکسانےکاکیس،صحافی صابر شاکر ،معید پیرزادہ کےدائمی وارنٹ جاری

Sep 27, 2023 | 12:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد  نے 9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں عدالت نے صحافی صابر شاکر اور صحافی معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا تھا،صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ پر عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا،کہیں بھی نظر آنے پر پولیس کو صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں