ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔
شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ شہریار آفریدی آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔مجسٹریٹ کے اختیارات اور ایم پی او آرڈر سے متعلق ایک عدالتی معاون نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔
دوسرے عدالتی معاون صلاح الدین ایڈوکیٹ کل اپنے دلائل دینگے۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی گئی۔عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔