حساس اداروں کامشترکہ آپریشن،گاڑیوں کےڈیلر کےگھرسےغیرملکی کرنسی برآمد

حساس اداروں کامشترکہ آپریشن،گاڑیوں کےڈیلر کےگھرسےغیرملکی کرنسی برآمد

ایک نیوز: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئےگاڑیوں کے امپورٹر کے گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی بھاری کرنسی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق تاجر عزیز سیکھا کے پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر 26 ستمبر کی رات  8 بج کر 45 منٹ پر چھاپہ مارا گیا.انٹیلی بیسڈ آپریشن میں حساس ادارے کے ساتھ ایف آئی اے اور پولیس نفری بھی شام تھی.

جس دوران گھر سے 23 ہزار ڈالر، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 5 لاکھ 49 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

 حکام نے بتایا کہ تمام برآمد شدہ رقم اور موبائل فون ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  عزیز سیکھا امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جس کے گھر کی نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی، چھاپہ مار ٹیم کے مطابق نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپاکر رکھی گئی تھیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-27/news-1695796902-1327.mp4