ایک نیوز: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مقامی قاری نے 11 سالہ بچے سے بد فعلی کر ڈالی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 11 سالہ معصوم بچے سےبدفعلی کرنے والے قاری کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے اعلی پولیس افسر کے حکم پر فوری مقدمہ درج کر لیا۔ جس کے بعد ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں اےایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔