غیرمعیاری آنکھوں کےانجکشن کی فروخت میں ملوث 2مرکزی ملزم گرفتار

غیرمعیاری آنکھوں کےانجکشن کی فروخت میں ملوث 2مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: غیرمعیاری آنکھوں کےانجکشن کی فروخت میں ملوث 2مرکزی ملزم گرفتار

ایک نیوز:انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعات مرکزی ملزم بلال رشید اور عاصم خالد  کو گرفتار کرلیا  بلال رشید کو  کو عارف والا سے جبکہ عاصم خالد کو فیصل اباد سے گرفتار گیا گیا،ملزم نجی اسپتال میں  اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،مرکزی ملزم بلال رشید اور عاصم خالد  کو گرفتار کرلیا  گیا ہے،بلال رشید کو  کو عارف والا سے جبکہ عاصم خالد کو فیصل آباد سے گرفتار گیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں  اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتے تھے، ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہاتھا ۔انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ایک وائل سے 83 خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے منافع کمایا جاتا تھا۔

علی جان خان سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملہ میں ڈرگ انسپکٹر کی کوتاہی سامنے آئی ہے،اس معاملہ سے ہمارے نظام کی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں،اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دیں گے،آشوب چشم کی وبا کا بنیادی سبب سیلاب ہے۔

علی جان خان سیکرٹری صحت پنجاب نے مزید کہا کہ یہ اس وبا کی شدت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،آشوب چشم کی وجہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا ممکن نہیں،کرونا کی وجہ سے پہلے ہی طالب علموں کا بہت حرج ہو چکا ہے۔

لاہور پولیس نے عارف والا پولیس کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی ۔پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں ۔