آڈیو لیک:بشریٰ بی بی اورسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکےبیٹے کاکیس یکجا

Sep 27, 2023 | 10:49 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں بشریٰ بی بی کے طلبی کے نوٹس کی معطلی کے حکم میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس بابر ستارنے کی۔

بشری بی بی کی جانب سے وکیل سردار شہباز کھوسہ اور پولیس حکام کی جانب سے وکیل طاہر کاظم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس نجم ثاقب کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے جاری سمن کی معطلی کےحکم میں 31 اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں