ایک نیوز: پنجاب سنگت کے چیئرمین گوپل سنگھ چاولا بھی بھارتی دہشتگردی کے خلاف بول اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجابی سنگت کے چیئرمین گوپل سنگھ چاولاکا کہنا تھا کہ "ہم عرصے سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے"۔ "افغانستان میں سکھ عبادت گاہوں پر جتنے حملے ہوئے وہ انڈیا نے کیے کیونکہ جو مجرم پکڑا گیا وہ کیرالہ کا تھا"۔
گوپل سنگھ چاولا کا مزید کہنا تھا کہ "افغانستان کے راستے جو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہی اس میں بھی بھارت ملوث تھا تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کو دہشت گرد دکھایا جائے"۔ "ہمیں ہمیشہ خالصتانی دہشت گرد کہا گیا لیکن کینیڈا کے وزیراعظم نے اس بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو کھلے عام دہشت گرد کہا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اسی طرح باقی ممالک بھی اگر قدم اٹھائیں تو بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکتا ہے"۔ "بھارت خود کو جمہوری ریاست کہتا ہے ،جبکہ وہاں اقلیتیں خصوصاً سکھ کمیونٹی غیرمحفوظ ہیں"۔ "1947 میں اگر ہم قائد اعظم کے ساتھ مل جاتے تو آج ہماری بھی 75ویں خالصتان کی سالگرہ ہوتی"۔