مودی کے بھارت میں  اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری 

مودی کے بھارت میں  اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری 
کیپشن: The series of cruel actions against minorities in Modi's India continues

ایک نیوز: مودی سرکار کے بھارت میں بیہمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ کوکی قبیلے نے مٹھی قبیلے کے دو معصوم نوجوانوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوکی غنڈوں نے دونوں نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں جنگل میں پھینک دی۔ قتل ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ایک جانب بیرون ملک مقیم سکھوں کے قتل مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب ملک میں موجود اقلیتوں کی بھی نسل کشی کر رہی ہے۔

مٹھی قبیلے پر مظالم نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ایسے مظالم سے مودی سرکار اور ان کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی ہندووتوا سوچ کھل کر دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

اب وقت آچکا ہے کہ مودی کے مظالم کا عالمی سطح پر سد باب کیا جائے۔