ایک نیوز:ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج نہ ملنے کی وجہ سے 2 خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے چین روانگی سے روک دیا ۔
تفصیلات کےمطابق صاحب اسرا کو ایشین گیمز میں400 میٹرز جبکہ عروج کرن کو100 میٹرز کے مقابلوں میں شرکت کرنا تھی، دونوں کی روانگی ڈوپ ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد ہوگی ، لیکن اب ان کی ایونٹس میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے، دونوں کو منگل کی شام کواسلام آباد سے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں روانگی سے روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تین ہفتے قبل صاحب اسرا اور عروج کرن سمیت33 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان(اے ڈی او پی) کی سفارش پر روکا گیا ہے تاہم اے ڈی او پی کی ڈاکٹر قرۃ نے ایسی سفارش کی تردید کی ہے ۔
دوسری جانب ایتھلیٹ صاحب اسرا اور عروج کرن نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئے صاحب اسرا کاکہناتھاکہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ رزلٹ کے انتظار میں ہی پلیئر کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا جائے ، ہر جگہ پنڈنگ رزلٹ پر پلیئر کو کھیلنے دیا جاتا ہے۔
ایشین گیمز :2پاکستانی ایتھلیٹس کی راہ میں ڈوپ ٹیسٹ رکاوٹ بن گیا
Sep 27, 2023 | 07:10 AM