ایک نیوز:آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں زورداردھماکے کےنتیجےمیں125 افراد جان سےگئے اورمتعددافرادزخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق آئل ڈپو میں زوردار دھماکے سے20 افراد جان سےگئےاور جب کہ تقریباً300 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔
آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد125 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق آئل ڈپو میں دھماکےکی وجوہات فوری طورپرسامنےنہیں آسکی، تاہم اس بارےمیں بتایاجارہاہےکہ اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔