بونیر:بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےماں بیٹاجاں بحق

Sep 27, 2023 | 02:53 AM

ایک نیوز:بونیرمیں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےماں بیٹاجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بونیر کی تحصیل چغرزئی ویلج کونسل شنگڑہ میں بوسیدہ مکان  کی چھت گرگئی۔
پولیس کےمطابق گھرکی چھت گرنےکےباعث ماں اوربیٹاجاں بحق ہوگئے،خستہ حال چھت گزشتہ روزہونےوالی تیزبارش کےباعث گری۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کونکال کرمقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔

مزیدخبریں