ایک نیوز:بہاولپورمیں پرانی دشمنی پرشادی والےگھرمیں فائرنگ سےبچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کےمطابق ملزم شانی کانجونےدیگردونامعلوم افرادکےساتھ مل کرفائرنگ کردی،راناقاسم کی بیٹی کوگولیاں لگی جس کےنتیجےمیں بچی موقع پرہی جاں بحق ہوگئی،مقتول بچی کی شناخت 11سالہ ماہ نورکےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق ملزم شانی کی مقتولہ کےوالدکےساتھ پرانی رنجش تھی،جس کی وجہ سےملزم نےفائرنگ کی جس کی زدمیں بچی آگئی اورزندگی کی بازی ہارگئی،ملزم واقعہ کےبعدموقع واردات سےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اوربچی کی لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔