لاہور:دیرینہ دشمنی ایک اورنوجوان کی جان لےگئی

لاہور:دیرینہ دشمنی ایک اورنوجوان کی جان لےگئی
کیپشن: Lahore: Long-standing enmity took the life of another youth

ایک نیوز:لاہورمیں دیرینہ دشمنی ایک اورنوجوان کی جان لےگئی،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں دیرینہ دشمنی پر30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔
پولیس کےمطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے30سالہ نوجوان پراندھادھندفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت ملک رضاکےنام سےہوئی،ملزمان فائرنگ کرتےہوئےموقع واردات سےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا، مقتول ملک رضا ملک وکی کا بھتیجا ہے جن کی دشمنی چلی آرہی ہے۔