ایک نیوز :پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ درآمدی آر این این جی کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 468 ارب روپے ادا کرنا ہیں جبکہ پاور سیکٹر پر واجبات 184 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے ،حکومت اور روپے کی قدر میں کمی پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں، پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں اور اس حوالے سے پی ایس او نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مطلع کردیا ہے۔