ایشین گیمز میں  کھلاڑی کا موبائل گم، کچرے کے تھیلے کھنگالنے پڑگئے

Sep 27, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز:چین میں جاری ایشین گیمز  میں خاتون کھلاڑی کا موبائل گم ہونے پر  ہزاروں کچرے کے تھیلے کھنگالنے پڑگئے۔

 ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مقابلے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کھلاڑی 'لیو تیان یی' کا 10 ہزار سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم میں موبائل فون گم ہوگیا۔

بدقستمی یہ تھی کہ ان کا موبائل بند تھا جس کی وجہ سے اسے ڈھونڈنے والوں کے لیے یہ مشن امپاسبل بن گیا۔ تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے موبائل کو 5 لاکھ 23 ہزار  مربع میٹر کے اسٹیڈیم میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اہلکاروں نے موبائل ڈھونڈنے کے لیے رات بھر اسٹیڈیم میں ہزاروں کچرے کے تھیلے کھنگالے، آخر کار فون ایک کچرے  تھیلے میں سے برآمد ہوا۔ موبائل واپس ملنے پر ہانگ کانگ کھلاڑی کو بڑی راحت ملی اور انہوں نے اسے ایک معجزہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کا آغاز 23 ستمبر کو شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، ایونٹ میں 45 ممالک کے 12ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، ایشین گیمز 8 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں