ایک نیوز نیوز : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کی آڈیو لیک میں عمران خان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے استفسار کیا کہ منظر پر نہ آنے والی آڈیو لیکس کی معلومات عمران خان کے پاس کیسے آگئیں؟ہوسکتا ہے آڈیو لیکس کے کھیل کا عمران خان بھی حصہ ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ تحقیقات کےلیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی گئی ہے، اگر عمران نیازی کے پاس ان آڈیو لیکس کی معلومات ہیں، جو فی الحال منظر عام پر نہیں ہیں، تو ہوسکتا ہے کہ عمران خان بھی اس کھیل کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم اور مریم نواز کی کا ل کی آڈیو لیک ہوئی جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیتےہوئے اجلاس بھی طلب کررکھا ہے ۔