ایک نیوز نیوز : شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالےسے شیخ رشید کی درخواست کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردیا ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نےشیخ رشید احمد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے 50 سے زائد ارکان کو نامزد نہ کریں۔درخواست میں خود تسلیم کیا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ 34 وزرا اور 7 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے، شیخ رشید کی اپنی درخواست سے واضح ہے کہ آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اسی طرح اس بات میں بھی کوئی اختلاف نہیں کہ 4 مشیروں کا تقرر وزیر اعظم کے مشورے پر کیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا جسے اسپیکر نے قبول نہیں کیا اس لیے وہ اب بھی رکن اسمبلی ہیں، طویل عرصہ پارلیمنٹیرین رہنے والے سے ایسی غیر سنجیدہ اور فضول درخواست دائر کرنے کی توقع نہ تھی
عدالت نے قرار دیا تھا کہ وزیر اعظم کو رولز آف بزنس کے تحت خصوصی معاونین کی تقرری کا اختیار دیا گیا ہے، عدالت نے مزید کہا تھا کہ معاونین خصوصی کابینہ کے رکن نہیں، ایسی تقرریوں کی تعداد کے حوالے سے بھی پابندی نہیں۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
Sep 27, 2022 | 21:31 PM