جب ایکتا کپور چنکی پانڈے کی محبت میں گرفتار ہوئیں

جب ایکتا کپور چنکی پانڈے کی محبت میں گرفتار ہوئیں
کیپشن: Ekta Kapoor Confesses Feelings For Chunky Panday, Says, 'If He Had Responded I'd Be His Wife Today'

ایک نیوز نیوز : بالی ووڈ کی پروڈیوسر ڈائریکٹرایکتا کپور نےماضی میں اداکار چنکی پانڈے سے محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔
  تفصیلات کے مطابق ایکتا کپور نے چنکی پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ذومعنی انداز میں چنکی سے ماضی میں کی جانے والی محبت کا اقرار کیا۔

ایکتا کپور نے چنکی کے ہمراہ ماضی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کئی سال پہلے اگر چنکی میری بات کا جواب دیتے تو آج میں بھی بالی وڈ اداکار کی بیوی ہوتی۔ساتھ ہی ایکتا کپور نے چنکی پانڈے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔


اس سے قبل فلم ساز فرح خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی چنکی پانڈے سے ماضی میں محبت کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں۔