عمران خان کے جلسوں میں مانگنے سے متعلق چلائے گئے کلپ پر شہباز شریف کا ردعمل

عمران خان کے جلسوں میں مانگنے سے متعلق چلائے گئے کلپ پر شہباز شریف کا ردعمل
کیپشن: Shahbaz Sharif's reaction to the clip played in Imran Khan's rallies(file photo)

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے آج کی جانے والی پریس کانفرنس میں ملکی ،سیاسی و معاشی صورتحال پر بات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان ہر جلسے میں آپ کا کلپ دکھاتے ہیں کہ آپ دنیا سے مانگنے میں ماہر ہیں؟

اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’تو یہ پیسے دینے جاتے تھے باہر؟ میں مانگنے جاتا ہوں تو یہ تجوریاں لیکر جاتے تھے باہر؟‘

جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔