پرسوں سے ڈالر سستا ہورہا ہے، عوام دعا کرے 100 روپے تک آجائے: شہبازشریف

پرسوں سے ڈالر سستا ہورہا ہے، عوام دعا کرے 100 روپے تک آجائے: شہبازشریف

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اکانومی کو ٹھیک کرکے چھوڑے گی۔پرسوں سے ڈالر سستا ہورہا ہے، عوام دعا کرے 100 روپے تک آجائے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایوان صدر  میں ہونے والی میٹنگ کا علم نہیں۔ عمران خان جلسوں میں میری ویڈیو دکھاتا ہے کہ مانگنے جارہا ہے۔ عمران خان ایک بار بھی متاثرین کے پاس نہیں گیا۔ سیلاب متاثرین کو خیمے اور ٹینٹ لیکر دینے چاہئیں تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا الیکشن اپنے آپ وقت پر ہوں گے۔  ڈاکٹرز جب اجازت دیں گے تو نوازشریف واپس آجائیں گے۔ عمران خان کو اپوزیشن کیخلاف کارروائی کے سوا کوئی کام نہیں آتا تھا۔