ایک نیوز نیوز : بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈاکون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بریچ کینڈی ہسپتال میں دپیکا پڈاکون کے متعدد ٹیسٹ کرائے گئے تاہم اداکارہ کی ٹیم نے ابھی تک اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق داکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کو پیر کی شب اچانک طبیعت میں بے چینی محسوس ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈاکون کے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی پیدا ہوئی۔
خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دپیکا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دپیکا پڈوکون کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل
Sep 27, 2022 | 20:40 PM