پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انگلینڈ کی بڑی پیشکش

Sep 27, 2022 | 20:01 PM

ایک نیوز نیوز :انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان ٹیسٹ سیریز بحالی کیلئے پیشکش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کرانے کی تیاریاں ہیں ،پی سی بی ترجمان کے مطابق انگلینڈ نے ابھی ابتدائی طور پر بات کی ہے، انگلینڈ کی تجویز پاکستان اور بھارت کے درمیان ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ،پی سی بی نے کہا کہ پاکستان بھارت کیخلاف باہمی سیریز پاکستان میں کھیلنے پر ترجیح دیتا ہے،پاکستان نے بھارت کیخلاف سیریز وہاں جاکر کھیلی تھی،اب بھارت کو سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے ۔

مزیدخبریں