پاکستان کو دیے گئے امریکی مشورے پر چین کا ردعمل آگیا

Sep 27, 2022 | 19:49 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی وزیرخارجہ نے آج پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد چین سے قرضوں کے ریلیف پر بات کرے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان کو چین سے قرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کررہا ہے اور چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیق دوست اور بھائی کی طرح مدد کی ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ چین اب تک 40 کروڑ چینی یوآن کی انسانی امداد پاکستان بھی چکا ہے۔ اس کے علاوہ چین کی سول سوسائٹی بھی پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سودمند معاشی اور مالیاتی تعاون رہا ہے اور پاکستانی عوام بھی اس تعاون کی معترف ہے۔ 

ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پر بلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔

مزیدخبریں