اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر بل کو غیر شرعی قرار دے دیا

ٹرانسجنڈر بل پر اسلامی نظریاتی کونسل کارد عمل 
کیپشن: Islamic Ideological Council Action on Transgender Bill

ایک نیوز نیوز : اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانسجنڈر ایکٹ کے حوالےسے مشاورت کی گئی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے کہا کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل  پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اورسفارش کی کہ حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائےجو اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔