اسحاق ڈار کی واپسی، بلا دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا، عمران خان

Sep 27, 2022 | 18:45 PM

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےوزیراعظم اور وزیرداخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ تیار ہوجائیں ،میرا بھی پلان بن رہا ہے ۔اسحاق ڈار ڈیل کرکے آئے ہیں اس مفرور نے اربوں کی چوری کی ہے۔میں اسحاق ڈار کا راستہ روکوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ، مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے مشینری منگوائی جارہی ہے ۔ ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، جو پاکستان کے ساتھ ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا،سترہ سال بعد اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ایکسپورٹ پر توجہ دینے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،جب سے دومافیا خاندان آئے بھارت،بنگلا دیش پاکستان سے آگے نکل گئے،60کی دہائی میں غریب ممالک پاکستان کے ماڈل کو فالو کرتے تھے،جب سے یہ دوخاندان آئے ملک مقروض اور یہ امیر ہوتے گئے، 60کی دہائی میں ملک کی انڈسٹریزتیزی سے بڑھ رہی تھی،پہلی دفعہ ہماری حکومت میں انڈسٹریزمیں11فیصد اضافہ ہوا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ریکارڈ 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ملک آگے بڑھ رہا تھا اس دوران بیرونی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا، آج پاکستان میں پچاس سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ہمارے دورمیں16روپے فی یونٹ آج 45 روپے تک پہنچ گیا،تنخواہ دارطبقے کے لیے قیامت آچکی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ میں آج گھی کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں،ہمارے دور میں 55 روپے اور آج 120 روپے کلوتک چلا گیا، ہمارے دور میں 100 روپے اور آج چاول 220 فی کلو ہوگیا،فیصل آباد میں 20 فیصد انڈسٹریز بند ہو چکی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں انڈسٹریزچل رہی تھی مزدورنہیں مل رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ نمبرون بھگوڑا بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گیا، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹ میں بھی دو نمبری کی ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ شہبازشریف چیری بلاسم کی آڈیوٹیپ آئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کردیا گیا، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا۔ بدقسمتی سے نہ ہمارا نظام انصاف اس کو روک سکا، نہ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں انہوں نے اس کا رستہ روکا، لیکن انشاءاللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔

مزیدخبریں