اسحاق ڈار کی ڈالر سمگل کرنیوالوں کوآخری وارننگ 

اسحاق ڈار کی ڈالر سمگل کرنیوالوں کوآخری وارننگ 
کیپشن: Ishaq Dar's Final Warning to Dollar Smugglers

ایک نیوز نیوز : نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں وطن واپس پہنچا ہی ہوں تو ڈالر10 روپے کم ہوا ہےجس سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملک کے قرضے 1350ارب کم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈالر میں مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا، ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے۔اسحاق ڈارکا کہناتھا کہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ روپے کی بے قدری کریں، اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے، مہنگائی اور یوٹیلیٹی قیمتیں بھی بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔