با اثرخاتون کی ماموں کی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش 

با اثرخاتون کی ماموں کی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش 

ایک نیوز نیوز:وزیر آباد کے نوحی گاوں میں ایک بااثر خاتون کی اپنے ماموں کی اراضی پر مبینہ ناجائزقبضہ کی کوششیں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر  متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم پاکستان، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وزیر آباد کے  نواحی علاقہ دھونکل کے رہائشی حسن نواز جوندہ کے بیٹےممتاز جوندہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے والد موضع دھونکل میں 5 کنال12 مرلے کے گزشتہ کئی دہائیوں سے  مالک اور قابض ہیں، جس پر نورین احمد تارڑ مبینہ طور پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نورین تارڑ نےہمراہ غلام غوث بٹ،طاہر محمود، طلعت محمود پسران نذیر احمد اور 6کس نامعلوم افرادکیساتھ ملکر زمین پر زبردستی دھاوا بول دیا اور وہاں کام کیلئے موجود ملازمین محمد عرفان، محمد وسیم، بلاول وغیرہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں  جنہوں نے پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملازمین کی جان بخشی کروائی۔

با اثر خاتوں کیخلاف مقدمہ کئی ماہ کی تاخیر سے 6روز قبل درج کرلیا گیا  ہے تاہم اسکی گرفتاری کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے ہیں۔