معروف ویکسین کمپنی کا باس دوسری بار کورونا کا شکار

معروف ویکسین کمپنی کا باس دوسری بار کورونا کا شکار

ایک نیوز نیوز: فائزر کے باس ڈاکٹر البرٹ بورلا کا ایک ماہ میں دوسری دفعہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ 

ساٹھ سالہ ڈاکٹر بورلا، جو اپنی ہی کمپنی کی بنائی ہوئی ویکسین کی چار خوراکیں لے چکے ہیں، کو اگست کے وسط میں بھی وائرس کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈاکٹر بورلا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، لیکن اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ابھی تک فائزر کی بائی ویلنٹ ویکسین کی خوراک نہیں لی، جوکہ اومیکرون ویرینٹس سے محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ مطمئن نہ ہو جائیں، یہ بات درست ہے کہ ہم بہت بہتری لائے ہیں لیکن وائرس ابھی تک ہمارے ساتھ ہے۔

ڈاکٹربرولا نے کہا کہ انہوں نے ویکسین کی پانچویں خوراک نہیں لی کیونکہ محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی تھیں کہ 3 ماہ کے بعد لی جائے۔

یہ کسی بھی شخص کےلئے غیرمعمولی ہے کہ اس کا ایک ماہ کے دوران دو دفعہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ جائے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نیچرل انفیکشن کئی ماہ تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 ناقص ٹیسٹ یا پچھلی انفیکشن سے بچے ہوئے وائرس کی وجہ سے اتنی تیزی سے دوبارہ بیماری کا حملہ ممکن ہوتا ہے۔