ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردیا جسے منظور کرلیا گیا ہے۔اسحاق ڈار آج وزارت خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے مفتاح اسماعیل کا استعفا ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی مفتاح اسماعیل کے استعفے کی باقاعدہ منظوری دیں گے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل لندن میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنےکے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کردوں گا۔