ماں باپ کی لڑائی سے تنگ 6 سالہ بچہ عدالت پہنچ گیا

سلیمان اعوان: ماں باپ کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ 6 سالہ ابراہیم سکول یونیفارم میں عدالت  پہنچ گیا۔ 

معصوم بچہ کمرہ عدالت میں بھی اپنے ماں باپ کے درمیان راضی نامہ کرنے کی گزارش کرتا رہا ۔  ننھے ابراہیم نے کہا پاپا آپ ماما سے الگ نہ ہوں ،میری بات مان لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور عامر شریف ڈوگر نے کیس پر سماعت کی ۔  بچوں کی والدہ صائمہ بی بی نے وکیل رامض حسن کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ 

صائمہ بی بی  نے موقف اپنایا  میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور بچے چھین لئے ہیں۔ میرا بیٹا سکول جاتا ہے ایسے اسکی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ 

عدالت سے استدعا ہے کہ بچہ میرے حوالے کرنے کا حکم دے ۔ 

عدالت نے دلائل سننے کے چھے سالہ  بچہ ماں  کی درخواست مسترد کر دی  اور  بچہ باپ کے حوالے کر دیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-27/news-1664275853-5814.mp4