ایک نیوز نیوز: سندھ کے ضلع سکھر کی لیبر کالونی میں سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی اوربھگدڑ مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین نے اس دوران پنکھوں، مچھردانی اور کچن کےسامان پر دھاوا بولا اور امدادی سامان زبردستی ساتھ لے کر وہاں سے بھاگ گئے۔
دوسری جانب ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی ایاز کالونی میں ڈاکؤؤں نے طبی سامان گاڑی سمیت چوری کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سماجی کارکن خاتون سامان لے کر میہڑ پہنچی تھی۔ گاڑی میں سیلاب متاثرین کے لیے دوائیں اوردیگرطبی سامان موجود تھا جو کہ چوری کرلیا گیا۔