ہندوؤں کا مذہبی تہوار،گوشت کی دکانیں 9 روز کیلئے زبردستی بند

Sep 27, 2022 | 14:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس نے زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پولیس نے ہندوؤں کے 9 دن تک جاری رہنے والے مذہبی تہوار کے آغاز پر زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔

پولیس نے   گوشت  کی دکانوں کے مالکوں کوسختی سے   9 روز تک دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

گوشت کی دکانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یک طرفہ اقدام کیا۔

دوسری جانب علاقے کے کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پولیس کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کروانے کے بعد پوری کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنے ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پرحملے کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔

مزیدخبریں