ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف چلنے والا ٹرینڈ ناقابل قبول ہے۔ ایسا ٹرینڈ چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے پاکستانی پاسپورٹ بھی کینسل کریں گے جو مریم اورنگزیب کیخلاف ہراسگی میں شامل تھے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تو پھر آپ بھی گھر سےنہیں نکل سکیں گے۔ اگر ہم ایسے اقدامات کریں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسے کسی خاتون کو گھیر کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا۔ جس کے دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی تھی۔